شوبز

سجل علی سے سجل احد میر کا سفر، اداکارہ کے انسٹاگرام فالورز بڑھا گیا

پانچ ملین فالورز رکھنے والی پاکستانی اداکاراؤں میں خوبرو اداکارہ سجل علی بھی شامل ہوگئیں

ابو ظہبی: پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد اپنا نام تبدیل کیا جس کے فوری بعد انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 5 ملین ہوگئے۔

2 روزقبل متحدہ عرب امارات میں اداکارہ سجل علی اداکاراحد رضا میرکے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں جس کے بعد انہیں شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

احد اورسجل کی شادی کی تقریب ابوظہبی کے خوبصورت ضیا نورائی جزیرے پرہوئی جس کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ سجل علی کے علاوہ دیگر پاکستانی اداکاراؤں میں اداکارہ ماہرہ خان، ایمن خان، ماورا حسین اورعائزہ خان بھی 5 ملین فالوورزکے ساتھ انسٹاگرام پرپہلے سے موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button