کھیل

دورہ انگلینڈ، کھلاڑیوں کی حفاظت پر سمجھوتا ممکن نہیں،پی سی بی

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے حوالے سے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کہتے ہیں قومی کھلاڑیوں کی حفاظت سے متعلق کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ کھلاڑیوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

 

 چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے حوالے بیان میں کہا پاکستان کرکٹ بورڈ نے پانچ سالہ پلان کو مؤثر بنانے کے لیے مانیٹرنگ سسٹم بنایا ہے۔ پلان کا ہر ماہ جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کا دورہ انگلینڈ کے دوران مکمل خیال رکھا جائے گا۔ ٹیم کی حفاظت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ وسیم خان کہا انگلینڈ کا دورہ کرنے کا اصولی فیصلہ ہوچکا ہے۔ پی سی بی دورہ انگلینڈ کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے تیار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button