پاکستانخبریں

حکومت نے تعلیمی ادارے31 مئی تک بند رکھنے کا اصولی فیصلہ کرلیا

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔

لاہور: حکومت نے ملک بھر میں31مئی تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا،رمضان شریف اور عیدالفطر کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کریں گے، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لوگوں کو گھروں میں رہنا ہوگا۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا کہ 13مارچ کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی بنائی گئی۔

آج قومی سلامتی کمیٹی کی پانچویں میٹنگ تھی۔کورونا سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی کے تحت آگے چل رہے ہیں۔ صحت سے متعلقہ عملہ ہمارے مجاہدیں ہیں۔وائرس دنیا کے 182سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لوگوں کو گھروں میں رہنا ہوگا۔ہم نے کورونا سے بچنے کیلئے باقی سارے کام روک دیے ہیں۔

دنیا پر کورونا سے منفی معاشی اثرات مرتب ہوئے۔

شفقت محمود نے بتایا کہ تمام صوبوں کے ساتھ رابطے کیے گئے اور معاہدہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں 31مئی تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ رمضان شریف میں بھی تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔ کورونا کے خاتمے کیلئے صوبوں کو مل کر کام کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
//ofgogoatan.com/afu.php?zoneid=3130392