پاکستانکاروبار

حکومت نے پٹرول مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ، حکومتی رِٹ عنقا

یک جنبشِ قلم چھبیس روپے اضافہ نے عوام کی پٹرول قیمتوں میں کمی کی عارضی خوشی غارت کردی، مافیاز کو نکیل ڈالنے کا عزم ہَوا ہو گیا

عمران خان حکومت کی جانب سے حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام کو گھبرانےپر مجبور کر دیا ہے۔ گھبرانا نہیں کی گردان رٹنے والی حکومت نے پٹرولیم مارکیٹنگ کمپنیوں کے سامنے سرِ تسلیم خم کرتے ہوئے ان کے من چاہے ریٹس قبول کر لیے اور یکم کا انتظار کیے بغیر اچانک ہی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ مہنگائی کی ستائی عوام پٹرول کی قیمتوں کے بڑھنے پر بلبلا اٹھی سوشل میڈیا پر خود پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے حکومتی اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین حکومت کی مافیاز کے سامنے بے بسی کو آڑے ہاتھوں لے رہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button