پاکستان

حکومتِ پاکستان کا بڑا فیصلہ، دو ہفتوں کیلئے بین الاقوامی پروازیں معطل کردیں

پاکستان نے آئندہ دو ہفتوں کے لیے تمام بین الاقوامی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل پی آئی اے نے بھی اپنی تمام پروازیں ایک ہفتے کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا

اسلام آباد: روزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مشکل فیصلہ کیا گیا۔ ان کے مطابق ہفتے کی رات 8 بجے سے تمام بین الاقوامی پروازیں معطل رہیں گی۔

ہفتے کو اپنی پریس کانفرنس میں ڈاکٹر معید یوسف نے بتایا کہ قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی کچھ پروازوں کو واپس آنے کی اجازت ہوگی۔ پی آئی اے کی تمام پروازیں کل تک واپس آجائیں گی۔ اس پابندی کا اطلاق سفارت کاروں اور مال بردار جہازوں پر نہیں ہوگا۔

قبل ازیں پی آئی اے نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 22 مارچ سے تمام بین الاقوامی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button