سوشل میڈیاسیاسی

حریم شاہ کا سنسنی خیز ٹویٹ، ایک بار پھر ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دیدی

لاک ڈاؤن کی دھمک دیکر متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی

 

ویب نیوز: طاقت کے ایواںوں تک رسائی رکھنے والی متنازع ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اب کرونا وائرس کی وبا کے دوران بھی خبروں کا موضوع بن چکی ہیں۔

کرونا وائرس کے پیش نظر عوام کی ایک بڑی تعداد سمجھتی ہے کہ ملک میں حکومت کی جانب سے لاک ڈاون کا اعلان ہونا چاہئے تاہم وزیر اعظم عمران خان سمیت حکومتی اراکین اس کے حق میں نہیں ہیں جبکہ عوام میں اس رائے کو بھی سپورٹ حاصل ہے۔

مگر حریم شاہ نے اب ایک سنسنی خیز ٹویٹ کیا ہے۔ جس میں انہوں نے عمران خان صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ خان صاحب ملک میں لاک ڈاون کردیں ورنہ وہ 24 گھنٹوں میں ویڈیوز لیک کریں گی۔

حریم شاہ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ “اگر خان صاحب نے 24 گھنٹوں کے اندر لاک ڈاؤن کا اعلان نہ کیا تو میں تمام وڈیوز لیک کردوں گی”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button