پاکستانسیاسی

جماعت اسلامی کا رجوع اللہ مہم کے آغاز کا اعلان

صدر، وزیراعظم مہم کی قیادت کریں، امیر سینیٹرسراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا ملک بھر میں رجوع اللہ مہم کے آغاز کا اعلان، کہتے ہیں مہم کی قیادت صدرمملکت، وزیراعظم، چیف جسٹس اور آرمی چیف کریں۔

جماعت اسلامی نے بڑے پروگرام عارضی طور پر معطل کر دیئے۔ سینیٹر سراج الحق نے کرونا وائرس کے خلاف رجوع اللہ مہم کے آگاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے آج پوری دنیا میں خوف کا عالم ہے، کرونا وائرس جیسی عالمی وبا کے امتحان و آزمائش سے نکلنے کا واحد حل رجوع الی اللہ ہے۔

امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہمیں انفرادی و اجتماعی زندگی میں گناہوں سے توبہ و استغفار اور اللہ کی رضا و فرمانبرداری کا رویہ اپنانا چاہیے۔ ہر حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ عدالت اور صحافت سمیت ہر ادارہ ان کے کنٹرول میں ہو۔ صحافت حکومت کو آئینہ دکھاتی ہے آئینہ توڑنے کی بجائے حکومت اپنی اصلاح کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button