قانونی

جسٹس محمد قاسم خان نے بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کےعہدے کاحلف اٹھا لیا

قاسم خان 5 مئی 2021ءتک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔

 

لاہور:لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے،آپ پانچ مئی دو ہزار اکیس تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی ،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے چیف جسٹس سے حلف لیا،تقریب حلف برادری میں وزیراعلیٰ پنجاب،ججز اور وکلا رہنماؤں نے شرکت کی۔ جسٹس مامون رشید شیخ کل اپنے مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔ چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں رواں ماہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ جسٹس قاسم خان کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button