شوبز

تیسری شادی گلوکارہ صنم ماروی کے لیے آزمائش بن گئی، گلوکاری چھوڑنے کا اعلان

گلوکارہ کی سوتیلی بہن کی طرف سے تشدد کا الزام مقدمہ کے لیے درخواست ، صوفیانہ گائیکی میں منفرد مقام کی حامل گلوکارہ اپنوں کے رویوں سے نالاں

پاکستان کی معروف گلوکارہ صنم ماروی نے گلوکاری ترک کرنے کا ارادہ ظاہر کر دیا ہے۔ گلوکارہ کی دوسری شادی کے انجام پر پہنچنے سابقہ شوہر کی طرف سے بچے چھینے جانے اور تیسری شادی کی خبروں کے عام ہونے کے بعد صنم ماروی کی سوتیلی بہن گلوکارہ ریشماں پروین کی جانب سے زدو کوب کیے جانے کے بیان اور پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی غرض سے دی جانے والی درخواست سے دل برداشتہ ہو کر گلوکارہ نے گلوکاری چھوڑنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ صنم ماروی پاکستان کی مستند صوفیانہ گائیکوں میں ممتاز حیثیت کی حامل ہیں۔گلوکارہ اپنے قریبی رشتوں کے ہاتھوں شدید ذہنی دبائو کا شکار ہیں جس کے باعث انہوں نے یہ انتہائی اقدام اٹھانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button