پاکستان

بہت دیر ہوگئی، لاک ڈاؤن کا اب کوئی فائدہ نہیں، کرونا اب ہر گھر میں گھس گیا ہے، سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں بہت دیر ہوگئی، اب سیلیکٹڈ اور سمارٹ لاک ڈاؤن کا فائدہ نہیں رہا۔

 

حکومت کرونا سے لڑنے کے بجائے اپوزیشن سے لڑ رہی ہے۔ ہر وقت جھوٹ بولنے سے ملک نہیں چلتا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کرونا اب ہر گھر میں گھس گیا ہے۔ اب سیلیکٹڈ یا سمارٹ لاک ڈاؤن کا فائدہ نہیں، وبا مکمل طور پر پھیل چکی ہے۔ سیلیکٹڈ لاک ڈاؤن کا سلسلہ کنفیوژن کا مظاہرہ ہے۔  جب ڈاکٹر کہہ رہے تھے کہ باقاعدہ سخت لاک ڈاؤن کیا جائے تو وزیراعظم سمارٹ لاک ڈاؤن کی بات کرتے تھے۔

سعد رفیق نے کہا کہ وزیراعظم نے دورہ سندھ کے دوران صوبائی حکومت کو آن بورڈ نہیں لیا۔ حکومت ڈھونڈتی پھر رہی ہے لیکن انہوں نے ملاقات کا وقت نہیں دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button