پاکستان

بھارت پاکستان میں موجود سلیپرسیلز کو متحرک کرسکتا ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت پاکستان کے مخلتف علاقوں میں موجود سلیپرسیلز کو متحرک کرسکتا ہے۔

 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت پاکستان کے مخلتف علاقوں میں موجود سلیپرسیلز کو متحرک کرسکتا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر بھی سیزفائر کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوسکتا ہے تاکہ لداخ سے دنیا کی توجہ ہٹائی جا سکے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی سرکار بے پناہ دباؤ میں ہے، لداخ میں رسوائی پر سوالات اٹھ رہے ہیں، ان سوالات سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت پاکستان کے مخلتف علاقوں میں موجود سلیپرسیلز کو متحرک کرسکتا ہے، کراچی میں ایسے واقعات ہوئے ہیں، بھارت لائن آف کنٹرول میں بھی سیزفائرکی خلاف ورزیوں میں اضافہ کرسکتا ہے، ہمیں ایسے واقعات کا غور سے جائزہ لینا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نئی صورتحال پر اوآئی سی کے وزرائے خارجہ سے کل رابطہ کروں گا، بھارت کی حرکتیں نامناسب ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button