پاکستان

بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ بھارت نے بے گناہ لوگوں کو مارنے کے لئے دہشت گرد گروپوں کو تربیت، مالی اور مادی امداد کی فراہمی کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دی ہے۔

آج اسلام آباد میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارے ہمسایہ ملک میں طویل تنازع کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست کے تحت گزشتہ برس چار بھارتی شہریوں کو نامزد کیا تھا کیونکہ وہ پاکستان میں تحریک طالبان پاکستان، جماعت الاحرار سمیت دہشتگرد گروپوں کی مالی، تکنیکی اور مادی امداد کی فراہمی کے ذریعے دہشت گردوں کو منظم کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مایوسی ہوئی کہ وینو مادھو ڈونگڑا کو دہشتگرد کے طور پر نامزد کرنے کی پاکستان کی تجویز پر اعتراض کیا گیا۔ ونو مادہو ڈونگرا کو دہشتگرد قرار دینے کی پاکستانی درخواست پر اعتراض سے مایوسی ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی دہشتگردوں میں ونو مادہو ڈونگارا، اجے مستری، گوبیندا پٹ نائیک اور آنگرا آپاجی ہیں۔ بھارتی دہشتگرد پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کی مالی اعانت، انتظام اور کفالت میں ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف ایک بارپھرامریکہ ،بھارت اوردیگراتحادیوں نے اپنا بغض کھول کررکھ دیا ہے، اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے گروپ کی 1267 کمیٹی کی جانب سے افغانستان میں کام کرنے والے ایک ہندوستانی شہری کو بطور ’عالمی دہشت گرد‘ قرار دینے کی کوششوں پر پابندی عائد ہونے کے بعد پاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔

بھارتی میڈیا اس بات کا دعویٰ کررہا ہےکہ اس فورم پرپاکستان بھارتی شہری کے دہشت گرد ہونے سے متعلق ثبوت فراہم نہ کرسکا ، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی ساری کوششوں پرپانی پھیرنے میں امریکہ نے بھارت کی بھرپورمدد کی ہے ، یہی وجہ ہے کہ امریکہ نے پاکستانی قرارداد کورکوانے اورباقی ممالک کو اس قرارداد کے خلاف ووٹ دینےکے حوالے سے اہم کردار ادا کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button