دلچسپ خبریںشوبز

بصارت سے محروم پاکستان کے پہلے رَیپ سنگر کا دوسرا گانا ریلیز

گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر چھاگیا، معروف شوبز ستارے بھی گانا سن کر جھوم اٹھے۔

لاہور(خصوصی رپورٹ): بصارت سے محروم پاکستان کے پہلے رَیپ سنگر محمد خالد انور نے “مناہل” کے نام سے دوسرا گانا ریلیز کردیا۔

گانا “مناہل” اپنے منفرد بول اور تیز میوزک کے باعث میوزک کا شوق رکھنے والوں کی نظر کرم حاصل کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دلچسپی سے سنا جارہا ہے جبکہ شوبز ستاروں میں اداکارہ ثروت گیلانی، مہوش حیات اور اداکار عدیل حسین کیساتھ ساتھ معروف سنگر علی گل پیر نے بھی گانے پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا اور بصارت سے محروم اس نوجوان ریپ سنگر کو مستقبل کا بڑا ستارہ قرار دیا ہے۔

کینز نیوز سے گفتگو میں پرستاروں کی تعریفوں پر مسرور خالد انور نے اپنے نئے گانے کو پذیرائی ملنے اور ہر طرف سے مثبت رائے آنے پر سب کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے میوزک سفر کے آغاز کے متعلق خالد کا کہنا تھا کہ “میرے میوزک سفر شروع ہونے کی بڑی دلچسپ کہانی ہے، میں کراچی کی ایک یونیورسٹی میں خصوصی بچوں کے ایونٹ میں پرفارم کرنے گیا اور وہاں میری پرفارمنس دیکھ کر معروف صحافی مبشر زیدی اور ضرار کھوڑو نے کافی تعریف کی اور بعد ازاں مجھے اپنے ٹی وی شو “ذرا ہٹ کے” میں بطور مہمان بلا کر میری صلاحیتیں سب کے سامنے ظاہر کی۔ اس واقعے کے بعد مجھے کافی ہمت ملی اور میں نے ایک عزم کیساتھ اپنے پہلے گانے “سکول کی کہانی” پر کام شروع کردیا جو کہ میرے لیے بہت اچھا تجربہ رہا۔”

مستقبل کے حوالے سے پر عزم ریپ سنگر خالد کا کہنا ہے کہ “میرا مقصد اپنی مدد آپ کے تحت کام کرکے خصوصی افراد کے متعلق معاشرے میں قائم دقیانوسی تصورات کو توڑنا ہے تاکہ ہم جیسے لوگ بھی ہر شعبے میں اپنی جگہ خود بناتے ہوئے معاشرے کا ایک اہم فرد کہلائے۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
//ofgogoatan.com/afu.php?zoneid=3130392