خبریں

ایمرٹس ائیرلائن اگلے ماہ پاکستان سمیت دنیا بھر کیلئے پروازیں شروع کریں گی

یکم مئی سے اماراتی ائیرلائن اپنا فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق شروع کر دے گی، ائیرلائن کو کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث پروازیں بند کرنا پڑی تھیں۔

دبئی :ایمرٹس ائیرلائن نے پاکستان سمیت دنیا کے تمام ممالک کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی کامیاب ترین ہوا باز کمپنی ایمرٹس ائیرلائن نے اعلان کیا ہے کہ یکم مئی سے معطل کیے گئے فلائٹ آپریشن کو دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔ ائیرلائن کو کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث پروازیں بند کرنا پڑی تھیں۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاو اور فضائی روٹس بند ہونے کے بعد ایمرٹس ائیرلائن نے 22 مارچ کو اپنی تمام پروزایں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اب جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ بعد یعنی یکم مئی سے ایمرٹس ائیر لائن اپنا معمول کا آپریشن شروع کر دے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
//ofgogoatan.com/afu.php?zoneid=3130392