دنیاقانونی

ایرانی سپریم لیڈر نے 10 ہزار قیدیوں کی معافی کا اعلان کر دیا

ایران، گزشتہ برس50 ہزار قیدی رہا کئے گئے تھے، ترجمان

 

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ملکی جیلوں میں قید دس ہزار افراد کو معافی دے دی اور جلد رہائی کا حکم بھی دے دیا۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قیدیوں کو آزار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔  ترجمان کے مطابق اس میں متعدد ایسے قیدی بھی شامل ہیں، جو سکیورٹی سے متعلق مختلف الزامات میں قید تھے.

قیدیوں کی معافی کا یہ حکم نامہ نئے ایرانی سال نوروز کے موقع پر جاری کیا گیا۔ مختلف مواقع پر ایرانی سپریم لیڈر قیدیوں کی رہائی کا اعلان کرتے ہیں۔ گزشتہ برس بھی انہوں نے سن 1979 کے ایرانی اسلامی انقلاب کی 40 ویں سال گرہ کے موقع پر پچاس ہزار سے زائد قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
//ofgogoatan.com/afu.php?zoneid=3130392