خبریںدلچسپ خبریں

اٹلی میں لاک ڈاؤن، وینس کے نہری پانی کو شفاف کرگیا

پورے ملک کو قرنطینہ میں رکھنے کے باعث وینس کی نہروں پر اسکے مثبت اثرات ظاہر ہونے لگے۔

روم، اٹلی: یورپی ممالک میں اٹلی اس وقت کورونا وائرس کی وبا سے شدید متاثر ہے جس کا پھیلاؤ مزید روکنے کےلیے پورا ملک قرنطینہ/ لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔ البتہ وینس کی نہروں پر اس کے مثبت اثرات ظاہر ہونے لگے ہیں اور ان کا پانی بالکل صاف ہوگیا ہے۔

وینس کے بعض شہریوں نے سوشل میڈیا پر کچھ تصویریں شیئر کرائی ہیں جن میں وینس کی مشہور نہروں کا صاف شفاف پانی دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ پانی اتنا شفاف ہے کہ اس میں تیرتی ہوئی مچھلیاں تک دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ لاک ڈاؤن سے پہلے یہی پانی بہت گدلا تھا اور اس میں سے بدبو اٹھنے لگی تھی۔

قرنطینہ/ لاک ڈاؤن کے باعث ماحولیاتی آلودگی میں کمی کی ایسی خبریں گزشتہ چند دنوں سے گردش کررہی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ صنعتی و تجارتی سرگرمیاں کم ہونے سے فضا میں مضر گیسوں کا اخراج غیرمعمولی کم ہوگیا ہے اور ماحول قدرے بہتر ہوچکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button