کھیل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بھارتی کرکٹ بورڈ کا مالی تنازع سنگین ہوگیا

بھارت کو دو کروڑ سینتیس لاکھ ڈالرز کیلئے ڈسپیوٹ کمیٹی میں جوابدہی کرنا ہوگی

لاہور: (ویب نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بھارتی کرکٹ بورڈ کا مالی تنازع سنگین ہوگیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بھارتی کرکٹ بورڈ مالی تنازع سنگین نوعیت اختیار کر گیا ہے۔ بھارت کو دو کروڑ سینتیس لاکھ ڈالرز کیلئے ڈسپیوٹ کمیٹی میں جوابدہی کرنا ہوگی۔ جمعے کو ویڈیو کانفرنس میں بھی تنازع کا حل نہ نکل سکا۔ سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پہلی مرتبہ بھارتی بورڈ کے صدر کی حیثیت سے ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سارو گنگولی نے بتایا کہ مالی تنازع پر بات ہوئی لیکن کوئی حل نہ نکل سکا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ دو ہزار سولہ کیلئے بھارتی حکومت نے دیگر میزبان ممالک کے برعکس ٹیکس میں چھوٹ نہیں دی تھی۔ جس پر آئی سی سی نے بھارتی بورڈ سے دو کروڑ سینتیس لاکھ ڈالر زرتلافی طلب کیا تھا۔ بصورت دیگر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ دو ہزار اکیس اور ورلڈکپ دو ہزار تئیس کی میزبانی واپس لینے کی دھمکی دی تھی۔

ساروگنگولی کے مطابق اب یہ معاملہ ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی میں پیش کیا جائے گا جس کا فیصلہ فریقین کو تسلیم کرنا پڑے گا۔ آزادانہ کام کرنے والی ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی پالیسی کے مطابق کیس کا فیصلہ کردے تو اسے کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔

گورننگ باڈی کا موقف ہے کہ ٹیکس معاملات میں بھارتی حکومت کی پالیسی تبدیل نہ ہوئی تو آئندہ میگا ایونٹس کیلئے بھی مسائل برقرار رہیں گے، اس لیے ان معاملات کا فوری حل ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
//ofgogoatan.com/afu.php?zoneid=3130392