پاکستاندنیا

امریکہ کا پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے لاکھوں ڈالر امداد کا اعلان

امریکہ کی جانب سے پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کے لیے ابتدائی طورپر 10 لاکھ ڈالر امداد دی جائے گی۔ ایلس ویلز

 

واشنگٹن :کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امریکہ کا پاکستان کے لیے لاکھوں ڈالر امداد کا اعلان۔ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کے لیے ابتدائی طورپر 10 لاکھ ڈالر امداد دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی معاون نائب وزیرخارجہ نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امریکہ ابتدائی طور پر 10 لاکھ ڈالر پاکستان کو دے گا۔

ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں امریکہ اور پاکستان کا اشتراک جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ابتدائی طور10 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرے گی۔ امریکی معاون  نائب وزیر خارجہ کے مطابق پاکستان کو امریکہ کی جانب سے امداد یو ایس ایڈ پروگرام کے تحت دی جائے گی۔

ایلس ویلز کا مزید کہنا ہے کہ امریکہ اور پاکستان عالمی سطح پر صحت سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے میں دیرینہ شراکت دار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button