دنیا

امریکا نے ایران پر مزید معاشی پابندیاں عائد کردیں

پیٹرو کیمیکلز کی تجارت کرنے پر 3 ایرانی حکام پر بھی پابندیاں عائد

 

امریکا نے ایسے وقت میں ایران پر مزید معاشی پابندیاں عائد کر دی ہیں،  جبکہ اسے کرونا وائرس کی وبا نے بری طرح جکڑا ہوا ہے۔  ایران کی مدد کرنے والی 9 چینی اور ساؤتھ افریقن کمپنیز  اور پیٹرو کیمیکلز کی تجارت کرنے پر 3 ایرانی حکام پر پابندیاں لگا دی گئیں۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ایران پر مزید دباؤ کی پالیسی جاری رہے گی۔ امریکا نے ایران کی مدد کرنے والی 9 چینی اور ساؤتھ افریقن کمپنیز پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔  جبکہ پیٹرو کیمیکلز کی تجارت کرنے پر 3 ایرانی حکام پر بھی پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ کرونا کی وبا سے مقابلے میں ملک کے معاشی وسائل تقریباً ختم ہو چکے ہیں،، ایران کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔ عالمی برادری کی جانب سے تعاون میں کمی اور متنازع داخلی اقدامات کی وجہ سے ایران ایک بہت بڑی تباہی سے دوچار ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button