دنیا

امریکا، نسل پرستی کے خلاف مظاہرے کام کر گئے

امریکا میں نسل پرستی کے خلاف کئی روز سے جاری مظاہرے اور احتجاج کام کر گئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پولیس قوانین میں اصلاحات کے حکم نامے پر دستخط کردیے۔

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پولیس اصلاحات کا حکم نامہ جاری کردیا۔  ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ایگزیکٹو آرڈر انتہائی جامع ہے۔ اس کے لیے سوشل ورکرز اور ماہرین کی بھی مدد لی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا پولیس ریفامز سے ملک میں امن و امان قائم ہو گا۔ جدید ترین آلات کے ذریعے معلومات کے تبادلے سے ناقص ریکارڈ رکھنے والے پولیس اہلکار ملازمت پر نہیں رہ سکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button