شوبز

الف نون سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے رفیع خاور عرف ننھا کی برسی آج منائی گئی

بے شمار ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے والے ننھا کا الف نون کا کردار انہیں امر کر گیا

پاکستان فلم انڈسٹری پر اپنے منفرد انداز سے راج کرنے والے معروف اداکار رفیع خاورالمعروف ننھا کی 34 ویں برسی آج 2 جون کو منائی گئی ہے۔ اداکار ننھا نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز سال 1966 میں فلم ’وطن کا سپاہی‘ سے کیا، لیکن انہیں اصل شہرت 1975میں فلم ’ نوکر‘ سے ملی۔ ننھا کی مزاحیہ اداکاری نے ٹی وی ڈرامہ’الف نون‘ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ مرحوم نے اپنے دور کی تمام ہیروئنوں کے ساتھ کردار نبھائے، لیکن ان کی جوڑی نازلی کے ساتھ زیادہ پسند کی جاتی رہی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button