ادب

البیراک کی جانب سے اندرون لاہور میں سٹریٹ لائبریری کا قیام

لکڑی کی الماریوں پر مشتمل لائبریری کو فورٹ روڈ پر واقع احاطہ مائی عیداں میں بنایا گیا ہے۔

البیراک

جہاں پر بچوں اور بڑوں کی دلچسپی کے مطابق مختلف موضوعات پر کتابوں، اخبارات کے علاوہ صفائی ستھرائی پر مبنی آگاہی و معلوماتی بروشیرز بھی رکھے گئے ہیں۔
۔احاطے میں شہریوں کی سہولت کیلئے نشستوں کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے

جہاں پروہ دن کے کسی بھی وقت میں بیٹھ کر مطالعہ کر سکیں گے۔
افتتاح کے موقع پر البیراک کمپنی کی جانب سے احاطے کو مختلف رنگوں کے غباروں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا۔
احاطے میں خصوصی صفائی آپریشن کے بعد البیراک ٹیم کی جانب سے پودے بھی رکھے گئے

جبکہ صفائی ستھرائی اور علم کی اہمیت پر مشتمل آگاہی و شعور بیدارکرنے کیلئے میسج بورڈز بھی آویزاں کئے گئے۔

اھلاً و سھلاً مرحبا۔۔۔جی آیاں نوں۔۔پخیر راغلے
البیراک منیجر کمیونیکیشنز نعیمہ سعیدکا کہنا تھا کہ لائبریری کے قیام کا مقصد بنیادی سطح پر ایک ایسے کمیونٹی سنٹر کی داغ بیل رکھنا ہے جہاں ہر مکتبہ فکر کے لوگ خود کو معاشرے کا مفید اور اہم رکن سمجھ سکیں۔
.ان کا مزید کہنا تھا کہ کتابیں صحت مند معاشرے کی ضرورت ہوتی ہیں

جبکہ عام انسان کی معاشرتی و اخلاقی تربیت میں بھی ان کا کردار اہم ہے ۔
کمپنی افسران نے اس موقع پر علاقہ مکینوں سے اپیل بھی کی کہ وہ لائبریری کے گردونواح میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں

اور کتابوں کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کریں۔
واضح رہے کہ لائبریر ی کیلئے کتابیں عطیہ کرنے کی سہولت بھی موجود ہوگی۔
البیراک ٹائون منیجر ولید اقبال، اسسٹنٹ منیجرز سہیل محمود، وجیہہ اعجاز، سحرش گلزار، سنبل ایاز اور سینٹری ورکرز اس موقع پر موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button