پاکستانخبریںصحت

افسوسناک خبر، کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں ایک اورمریضہ دم توڑ گئی

خاتون کی ہلاکت کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہو گئی

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی ایک اور مریضہ ہلاک دم توڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق خاتون برطانیہ سے واپس آئی تھی جس کے بعد اس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو نے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیاگیا تھا لیکن اب وہ جان کی بازی ہار گئی ہے۔

 ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ میت کوہسپتال سے اس سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سادگی سے اس کا جنازہ ادا کر کے تدفین کا عمل کیا جائے گا۔خاتون کا تعلق سوہاوہ سے بتایا جا رہا ہے جہاں اس کی میت کو منتقل کیاگیا ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے خطرات کی وجہ سے با جماعت نماز جنازہ ادا رکرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے جس کے بعد اہلِ خانہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سادگی سے چند افراد کی موجودگی میں حکومت کےبتائے طریقے کے مطابق نمازجنازہ ادا کریں۔

اس خاتون کی ہلاکت کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہو گئی ہے جبکہ 1 ہزار سے زیادہ افراد اس کی وجہ سے متاثر ہو چکے ہیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔ اسی وجہ سے ملک کے چاروں صوبوں میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیاگیا تھا جس کے بعد حکومت کی جانب سے ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی تھی تا کہ لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
//ofgogoatan.com/afu.php?zoneid=3130392