پاکستان

احساس پروگرام، تعداد ایک کروڑ 61 لاکھ 60 ہزار کردی گئی

معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کہتی ہیں احساس پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ بیس لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ 61لاکھ ساٹھ ہزار کر دی گئی ہے۔

 

غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ٹویٹس میں کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے درجہ دو اور تین صوبائی کوٹہ پر مبنی ہیں۔ درجہ چار اور پانچ کے تحت وزیراعظم کی ہدایات پر تمام اہل درخواست گزاروں کی مدد کی جارہی ہے اور اس کے لئے وزیراعظم کے کرونا فنڈ سے رقم فراہم کی جا رہی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ اس غیر سیاسی فیصلے سے سندھ میں مستحق افراد کی بڑی تعداد استفادہ کرے گی۔ ویب پورٹل پر درخواستوں کا معیار جانچنے سے متعلق رپورٹ اگلے ہفتے جاری کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button