پاکستان

احتیاطی سازوسامان، سفارتی مشنز کو متحرک ہونے کی ہدایات

این ڈی ایم اے نے درکار سامان کی فہرست بھجوا دی

 

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کرونا سے نمٹنے کیلئے پاکستانی سفارتی مشنز سے مدد مانگ لی۔  وزارت خارجہ کو خط کے ذریعے پاکستان کو درکار سازو سامان کی فہرست بھی بھجوا دی گئی۔

این ڈی ایم اے نے خط میں کہا ہے کہ سفارتی مشنز پاکستانی کمیونٹی، ڈونرز، مخیر حضرات اور ادروں سے مدد حاصل کریں۔  پاکستانی مشنز، مینوفیکچررز اور سپلائرز سے رابطوں میں بھی تعاون کریں، وزارت خارجہ کو ضروری سازو سامان کی فہرست بیرون ملک مشنز کے سامنے رکھنے کی درخواست کی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق کرونا سے نمٹنے کیلئے دو کروڑ سرجیکل ماسک، بیس لاکھ ہینڈ سینی ٹائزرز،  ایک لاکھ تھرمل گنز، اڑھائی لاکھ این 95ماسک کی ضرورت ہے۔ دس ہزار وینٹی لیٹرز، ایک لاکھ پی سی آرلیب کٹس، 50لاکھ بائیو ہیزرڈ بیگز بھی درکار ہیں۔ تین لاکھ 85ہزار ڈسپوزایبل شو کورز، تین لاکھ 89 ہزار ہیڈکورز بھی ضرورت ہے، 500 موبائل ایکسرے مشینز، 22 ہزار چشموں کا بندوبست کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button