خبریں

اتحادیوں کو مناؤ، وزیراعظم کا پرویز خٹک کو ٹاسک

وزیر اعظم نے مذاکراتی کمیٹی کو اتحادیوں کو منانے کی ہدایت کر دی۔ عمران خان نے پرویز خٹک کو اتحادیوں کے خدشات دور کرنے سے متعلق ٹاسک دے دیا۔

 

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں بی این پی مینگل سے ہونے والے مذاکرات اور رابطوں پر بریفنگ دی گئی۔ بی این پی مینگل کے چھ مطالبات کے نکات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، جن نکات پر عمل نہیں ہوا ان کی وجوہات بی این پی مینگل سے شئیر کرنے کی ہدایت کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بی این پی سمیت تمام اتحادی ہمارے لئے اہم ہیں، اتحادیوں کو ناراض نہیں کرینگے، ان کے خدشات دور کئے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button