پاکستانصحت

آٹا،چینی،پیٹرول کے بعد اب اہم دوائی کا بحران سر اٹھانے لگا

پیٹرول،آٹا،چینی کے بعد ایک بار پھر ادویات کا بحران ڈیکزامتھیون نامی سٹیرائڈز گولی کا کرونا میں معاون ثابت ہونے پر مارکیٹ سے غائب کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ایک بات سامنے آئی کے ڈیکزامتھیون نامی سٹیرائڈز گولی کرونا کے مریضوں میں سانس کی بحالی کے لئے معاون ہے اس بات کا پتہ چلتے ہی میڈیکل سٹور اور ہول سیل ڈیلروں نے کلوروکین کی طرح اسے بھی مارکیٹ سے غائب کر دیا ہے 75 پیسے کی یہ گولی اب کم و بیش 3 سے 4 روپیہ میں بیچی جائے گی یاد رہے چند دنوں سے میٹرو نیڈازول کمپوزیشن والی فلائیجل نامی گولی بھی نہیں مل رہی چونکہ یہ گولی آنتوں و پیٹ کی سوجن میں معاون ہے اور گرمی کے باعث دست اسہال ہر کسی کو لگ رہے ہیں اسی لئے فارماسیویکل ڈیلروں نے سٹاک کر لی کہ اب اپنی مرضی کے نرخوں پر فروخت کرینگے۔
آٹا ،چینی ،پیٹرول اور دیگر اشیاء ضرورت کے مصنوعی بحران کے بعد ادویات کے بحران پر لوگ سخت پریشان ہیں
لوگوں کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ بحرانوں پر قابو پانے میں مکمل ناکام اور غیر سنجیدہ ہے چونکہ آٹے کے بحران میں حکمران پارٹی کے لوگ ہی ملوث پائے گئے ہیں اس لئے امکان یہی ہے کہ ادویات کے بحران میں بھی انہی لوگوں کا پورا ہاتھ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button