پاکستاندنیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوبد باجوہ کو امریکی وزیردفاع مارک ایسپر کا فون

دونوں ممالک کےمابین سیکیورٹی تعاون اوردیگرامورپربات چیت،ترجمان پینٹاگون

 

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا آرمی چیف جنرل قمر جاوبد باجوہ کو ٹیلی فون۔ ترجمان پینٹاگون کہتے ہیں امریکی وزیردفاع نےافغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کےتعاون کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وزیر دفاع سے کہا کہ ’ہم خطے کی موجودہ کشیدگی میں کمی کے خواہاں ہیں اور خطے میں قیام امن کے لیے اٹھائے جانے والے ہر اقدام کی مکمل حمایت کریں گے‘۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ ’ہم افغان مصالحتی عمل کی کامیابی کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے تاکہ یہ عمل پٹڑی سے نہ اترے اور خطہ تنازع کے حل کی طرف جائے نہ کہ نئے تنازعات کی طرف‘۔ امریکی وزیردفاع نے پاکستان کےساتھ قریبی تعاون جاری رکھنےکےعزم کااعادہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button